تتلے عالی میں سینکڑوں ایکڑ پر تربوز اور سبزیوں کی کاشت

 تتلے عالی میں سینکڑوں ایکڑ  پر تربوز اور سبزیوں کی کاشت

تتلے عالی (نامہ نگار) تتلے عالی اور اس کے نواحی دیہات میں اگیتی فصلوں کے لیے سیکڑوں ایکڑ رقبے پر تربوز اور مختلف سبزیاں کاشت کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کاشتکاروں نے کھیتوں میں کیاریاں بنا کر ان میں تربوز، ٹینڈے ، ٹینڈیاں، کدو، کھیرا، ٹماٹر، ہری مرچ اور دیگر سبزیاں کاشت کی ہیں۔ سخت سردی اور کورے سے فصلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے پودوں کو پلاسٹک شیٹوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے ۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بغیر حفاظتی انتظامات کے کاشت کی گئی سبزیاں اور تربوز سخت سردی برداشت نہیں کر پاتے۔ اور پودے جھلسنے سے فصل تباہ ہو جاتی ہے ، جس سے انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...