گوجرانوالہ چیمبر کو کاروباری برادری کیلئے مثالی ادارہ بنائینگے :حافظ طارق
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار) ایگزیکٹو ممبر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ طارق محمود وڑائچ نے کہا ہے کہ چیمبر کو کاروباری برادری کے لیے مثالی ادارہ بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔۔۔
جہاں کاروباری شخصیات کو عزت، اہمیت، معاونت اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کو ایسا ادارہ بنایا جائے گا جہاں تمام تاجر تنظیموں، صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات کو بلاامتیاز عزت دی جائے اور وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے اعتماد کے ساتھ رجوع کر سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments