تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے :ارحم ادریس باجوہ

 تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی  بنایا جانا چاہیے :ارحم ادریس باجوہ

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ارحم ادریس باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پرامن اور مہذب معاشرے کے قیام کے لیے انسانی حقوق کی پاسداری، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

کسی بھی معاشرے کی حقیقی ترقی کا اندازہ وہاں بسنے والے افراد کو حاصل حقوق، آزادی، تحفظ اور مساوی مواقع سے لگایا جا سکتا ہے ۔ انسانی حقوق کا احترام نہ صرف مہذب معاشرے کی پہچان ہے بلکہ معاشرتی امن، استحکام، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کی ضمانت بھی ہے ۔ ہر انسان کو عزت و احترام کے ساتھ زندگی گزارنے ، تعلیم حاصل کرنے ، اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور بلا تفریق انصاف حاصل کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے ۔ معاشرے میں رنگ، نسل، مذہب، زبان، طبقاتی تقسیم اور دیگر امتیازات سے بالاتر ہو کر تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...