سیدہ نوشین افتخار کی تاجر و شیخ برادری سے ملاقات‘ مسائل کے حل کی یقین دہانی
ڈسکہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے ڈسکہ کی صحافی، شیخ برادری اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی۔۔۔
جس میں شہریوں اور تاجروں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کو ڈسکہ اور گردونواح میں دوبارہ فعال کرنے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔الحاج شیخ عابد حسین، صدر الشیخ ویلفیئر سوسائٹی و صدر مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ کے مرکزی دفتر میں شیخ برادری اور مرکزی انجمن تاجران کی مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایم این اے سیدہ نوشین افتخار نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں اور تاجروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیدہ نوشین افتخار نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔تاجروں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر سیدہ نوشین افتخار کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں شرکاء کی پرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments