وزیرآباد:ٹوٹل پارکو نے پریمیم سٹیشن کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا

وزیرآباد:ٹوٹل پارکو نے پریمیم  سٹیشن کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹوٹل پارکو کمپنی نے اپنے پریمیم سٹیشن کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا ہے، جس کے بعد کمپنی خود سٹیشن کے انتظامی، کاروباری اور آپریشنل معاملات دیکھے گی اور صارفین کے ساتھ براہِ راست معاملات طے کرے گی۔

اس سلسلے میں پریمیم سٹیشن پر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے جدید چارجنگ سٹیشن کا افتتاح سی ای او پی جی ایل نواب تنویر عباسی نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریمیم سٹیشن کے معاملات اب براہِ راست کمپنی کے زیر انتظام ہوں گے ، جس سے انتظامی امور میں بہتری، صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید شفافیت کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...