علی پور چٹھہ:پرالی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی‘ٹریفک درہم برہم
علی پور چٹھہ (تحصیل رپورٹر) اوورلوڈنگ اور تیز رفتاری کے باعث پرالی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گوجرانوالہ روڈ کئی گھنٹے بند رہی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ روڈ پر پرالی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے جا رہی تھی کہ اچانک اس کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا، جس کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹریکٹر ٹرالی سڑک پر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں پرالی سڑک پر بکھر گئی اور ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی۔شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر اور گردونواح میں اوورلوڈنگ اور تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالیوں کی نقل و حرکت معمول بنتی جا رہی ہے ، تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر نگرانی اور کارروائی دکھائی نہیں دیتی ،شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا کہ اوورلوڈنگ، تیز رفتاری اور غیر محفوظ گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments