ڈسکہ :ڈاکوئوں نے سبزی منڈی جاتے 3افراد کولوٹ لیا
ہیڈبمبانوالہ،ڈسکہ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )تھانہ بمبانوالہ سے ایک فرلانگ دور بر لب سڑک ڈکیتی کی واردات، 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو سبزی منڈی جانے والے تین افراد سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
کنڈن سیان کے رہائشی سبزی فروش معلم سجاد ،محمد مختار اور وقاص لوڈر رکشہ پر صبح سویرے سبزی منڈی ڈسکہ کی طرف جا رہے تھے کہ کولڈ سٹور کے قریب پیچھے آنے والے 2 نا معلوم موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے روک لیا اور معلم سجاد سے 70ہزارروپے ، مختار سے 40ہزارروپے ایک سو روپے اور وقاص سے 30ہزار روپے چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments