ڈسکہ :الیکٹرک سگریٹ کی فروخت،بچے لت میں مبتلا
شہریوں کا حکام سے ویپ فروخت کر نیوالی دکانوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ
ڈسکہ (نامہ نگار)ڈسکہ شہر اور گردو نواح میں ویپ کی سرعام فروخت، کم عمر بچے لت میں مبتلا ہونے لگے شہریوں اور والدین کا حکام سے ویپ فروخت کر نیوالی دکانوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ،پابندی کے باوجود ڈسکہ شہر سمیت گردو نواح میں ویپ کی فروخت اور استعمال میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا، کم عمر بچے بھی ویپ فروشوں کے نشانے پر آگئے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کی جانب سے ویپ استعمال کرنے کی شکایات سامنے آنے پر والدین اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جانے لگی۔ بتایا گیا ہے کہ مطابق ڈسکہ شہر ،منڈیکی ،ستراہ ،اور گردو نواح میں ویپ کی فروخت اور استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ شہریوں کے مطابق مختلف مقامات پر ویپ اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی فروخت جاری ہے جبکہ کم عمر بچوں اور نو جوانوں میں بھی اس کے استعمال کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ والدین نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ صفت اﷲ مروت ،محکمہ صحت ،تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسکہ شہر اورگردو نواح میں ویپ فروخت کرنے والی دکانوں کی جانچ پڑتال کی جائے تعلیمی اداروں کے اطراف نگرانی بڑھائی جائے اور بچوں کو ویپ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments