اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ صفت اﷲ مروت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ صفت اﷲ مروت کی  جانب سے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ صفت اﷲ مروت نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید یاسر علی، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر عزیر ارشد اور سب انجینئر کبیر علی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،

اسسٹنٹ کمشنر کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی کاموں اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقع پر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، تعمیراتی کاموں کے معیار اور شہری سہولیات کی بہتری سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...