ن لیگ اور پیپلز پارٹی نئے صوبے نہیں چاہتیں:تصور عباس
ڈسکہ (نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار حلقہ این اے 73ڈسکہ سید تصور عباس قادری نے کہا ہے کہ سندھ پر پیپلزپارٹی جبکہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا قبضہ ہے ۔
یہ پارٹیاں اپنے دور اقتدار کے دوران کبھی بھی نئے انتظامیہ یونٹ یا صوبے نہیں بننے دیں گے ،اگر نئے صوبے بن گئے تو انکی اجارہ داریاں ختم ہوجائیں گی۔ پاکستان اب جاگیرداری سیاست کا نہیں بلکہ عوامی حقوق کے تحفظ کی سیاست کا متحمل ہے ،کئی کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض یہ سیاسی پارٹیاں آج بھی وہی رونا رورہی ہیں جو کئی دہائیاں پہلے شروع ہوا تھا۔ نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی میسر آئیگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ تصور عباس قادری نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور صرف اور صرف عوامی حقوق کے تحفظ اور پاک وطن کی خودمختاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments