بیرون ملک گوجرانوالہ کے نوجوان کوگرل فرینڈ کی بلیک میلنگ
ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بھاری رقم وصول کر لی گئی این سی سی آئی اے سے رجوع کر لیا،عدالت کے اکائونٹس منجد کرنے کے احکامات
گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )سائپرس میں مقیم گوجرانوالہ کے نوجوان کو گرل فرینڈ کی جانب سے بلیک میلنگ کا سامنا، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بھاری رقم وصول کر لی گئی۔ بلیک میلنگ سے تنگ آ کر نوجوان نے اہل خانہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا جس پر اس کے والد نے این سی سی آئی اے گوجرانوالہ سے رجوع کر لیا۔ذرائع کے مطابق سائپرس میں مقیم سفیان نامی نوجوان سے پاکستان میں موجود اس کی گرل فرینڈ نے رابطہ کیا اور مبینہ طور پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر رقم کا مطالبہ شروع کر دیا۔ نوجوان دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر مختلف بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرتا رہا۔ لڑکی اور اس کے گروہ میں شامل دیگر مرد و خواتین کی جانب سے دوبارہ بلیک میل کیے جانے پر نوجوان نے گھر والوں کو اعتماد میں لیا جس کے بعد اس کے والد نے این سی سی آئی اے گوجرانوالہ میں باقاعدہ درخواست دائر کر دی۔درخواست پر شروع ہونے والی انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ بلیک میلنگ کے ذریعے وصول کی گئی رقم مختلف بینک اکاؤنٹس اور موبائل والٹس میں منتقل کی جاتی رہی جن میں اکثریت خواتین کے بینک اکاؤنٹس کی تھی۔ این سی سی آئی اے حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد متعلقہ اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کیں اور انہیں منجمد کرنے کے لیے سینئر سول جج کریمنل ڈویژن احسان صابر کو درخواست دی ،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے بارے احکامات صادر کردئیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments