سیالکوٹ:فصلوں کی باقیات جلانے پر کسان کو جرمانہ

سیالکوٹ:فصلوں کی باقیات  جلانے پر کسان کو جرمانہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل پسرور کے موضع نار سنگھ میں فصلوں کی باقیات جلانے پر محکمہ زراعت نے متعلقہ کسان کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ فصل کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعہ کی تصدیق سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے ذریعے کی گئی،

جس پر محکمہ زراعت نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جرمانہ عائد کیا۔ متعلقہ کسان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کر ائے ، بصورت دیگر عدم ادائیگی کی صورت میں اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...