دوران ڈکیتی گھر میں قتل ہونیوالی ماں بیٹی سپردخاک
محمد پورہ میں 2روز قبل خالدہ اور رومیسہ کو شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ ماڈل ٹا ئون کے علاقہ محمد پورہ میں دو روز قبل دوران ڈکیتی قتل ہونیوالی ماں بیٹی کوسپرد خاک کر دیا گیا ۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ محمد پورہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر دوران واردات 55 سالہ خالدہ عباس اور اسکی 23 سالہ بیٹی رومیسہ کو تیز دھار آلہ سے شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا تھا،مقتولہ کی اٹلی میں پی ایچ ڈی کیلئے مقیم بیٹی بھی پاکستان پہنچ گئی، بعدازاں ماں بیٹی کو مقامی قبرستان میں آہوں و سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، دوہرے قتل کا مقدمہ تھانہ سی سی ڈی میں درج ہے اور ریجنل آفیسر سی سی ڈی رضوان طارق کی زیر نگرانی تین ٹیمیں بھی کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments