تتلے عالی میں بس و پارکنگ سٹینڈ بنانے کا مطالبہ
بسوں ،ویگنوں کے ڈرائیور شاہراہوں پر مسافروں کو بٹھا نے او ر اتارنے پر مجبور
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میونسپل کمیٹی کی حدود میں بس وپارکنگ سٹینڈزنہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔تتلے عالی نوشہرہ ورکاں کا سب سے بڑا قصبہ ہے اور میونسپل کمیٹی بن چکا ہے یہاں سے موٹر وے سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں،قصبوں اور دیہات کوپبلک ٹرانسپورٹ گزرتی ہے بس سٹینڈ نہ ہونے کے باعث بسیں،ویگنیں،رکشے شاہراہوں پر گاڑیاں کھڑی کرکے مسافروں کو بٹھاتے او ر اتارتے ہیں جبکہ تتلے عالی میں متعدد بازار مارکیٹیں ہیں یہاں ہزارو ں افراد کاروبار سے منسلک ہیں اور ہزاروں مردوخواتین روزانہ کی بنیاد پر خریداری کیلئے آتے ہیں ،پارکنگ سٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار،خریدار موٹر سائیکلیں،گاڑیاں شاہراہوں پر کھڑی کرنے پر مجبور ہیں جس سے کاروباری مراکز،شاہراہیں سکڑ کر رہ گئی ہیں۔مرکزی انجن تاجراں،سیاسی سماجی ،مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تتلے عالی میں بس اڈا اور پارکنگ سٹینڈ بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments