سنی تحریک کا اشیاخورو نوش کی بڑھتی قیمتوں پر اظہا رتشویش
عام شہری کیلئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی مشکل ہو گیا :آصف مغل
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پاکستان سنی تحریک کے سٹی صدر آصف مغل کیلانی نقشبندی نے گندم، چاول، آٹے ، روٹی اور نان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جبکہ بجلی کے بھاری بلوں اور روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ گندم اور چاول عوام کی بنیادی غذائی ضروریات ہیں، لیکن ان کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عام شہری کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ رہی سہی کسر روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کر دی ۔ سادہ نان کی قیمت 35سے 40 روپے جبکہ سادہ روٹی کی قیمت 25 روپے تک پہنچنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں جو عام اور مزدور طبقے کے لیے شدید پریشانی کا باعث ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا کہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے ، تنوروں پر مقررہ سرکاری نرخوں پر روٹی اور نان کی فروخت یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments