سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد احمد بٹ کا تحصیل ہسپتال وزیرآباد کا دورہ

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد احمد بٹ  کا تحصیل ہسپتال وزیرآباد کا دورہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر فرجاد احمد بٹ نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال وزیرآباد کا دورہ کیا،

جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری سمیت انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضی ،محمد سرور چوہان ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔ڈاکٹر فرجاد احمد بٹ نے ای پی آئی (حفاظتی ٹیکہ جات) سنٹر کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سنٹر میں تین شفٹوں کے تحت ڈیوٹی روسٹر مرتب کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...