قلعہ دیدار سنگھ:شہریوں نے ’’آن گو‘‘بازار کی حمایت کر دی
ن لیگی دو دھڑوں کی لڑائی منصوبے کوناکام بنانے کی کو شش :سروے میں رائے نیا بازار بننے سے کسی کو نقصان نہیں،ڈی سی اچھا کام کر رہے :سیٹھ حفیظ اللہ و دیگر
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )آن گو بازار بننا چا ہیے ، شہریوں نے اکثریت سے فیصلہ دے دیا،روزنامہ دنیا کے سروے میں لوگوں نے ن لیگ کے دو دھڑوں کی لڑائی کو منصوبے کو ناکام بنانے کی کو شش قرار دیدیا ۔ سیٹھ حفیظ اللہ نے کہا کہ پرسنیلٹی کلیش کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر کے اچھے فیصلے کو رد کیا جا رہا ہے ، دونوں گروپوں کی ضد کی وجہ سے ن لیگ قلعہ دیدار سنگھ سے ضمنی الیکشن ہار گئی ، ان گروہوں نے شہریوں کو امتحان میں ڈال رکھا ہے ، ڈپٹی کمشنر کے آن گو بازار کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔آغا دلاور حسین نے کہا کہ لاری اڈا کی لوکیشن خوبصورت ہو جائیگی ۔ محمد سلیم نے کہا کہ اس جگہ پر نشئی اور چور اچکوں کا ڈیرہ ختم کر کے ڈی سی نے اچھا اقدام کیا ہے ۔ معروف تاجر رانا عمر نے کہا کہ بازارکو خوبصورت بنانے کی حمایت کرتے ہیں ۔ سیٹھ زاہد نے کہا کہ دکانداروں کو مضبوط ٹھکانہ مل جائیگا وہ عزت و وقار کے ساتھ روزی کمائیں گے ، ن لیگی رہنما سرفراز احمد مغل نے کہا کہ لاری اڈا کے پاس بننے والے بازار سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ،بازارکالج اور سکول کے گیٹ سے بہت دور بازار بنایا گیا ہے ۔ حافظ خبیب احمد ، میاں اظہر ، چودھری شہزاد احمد چہل نے کہا کہ دکانیں شہریوں کو مل جائیں گی ، گاہگ حضرات سودا سلف کے فوری چلے جاتے ہیں ۔حافظ عثمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کام کرنے والا ڈپٹی کمشنر ملا جنہوں نے قلعہ دیدار سنگھ اور گوجرانوالہ کے چوکوں چوراہوں خوبصورت بنا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments