گجرات:ڈی ایس پی کی سیٹ خالی ،ٹریفک نظام درہم برہم

گجرات:ڈی ایس پی کی سیٹ خالی ،ٹریفک نظام درہم برہم

اضافی چارج کے ذریعے کام چلانے کے بجائے مستقل تقرری کی جائے :شہری

گجرات (نامہ نگار )گجرات میں ڈی ایس پی ٹریفک کی اہم نشست خالی ہونے کے باعث شہر کا ٹریفک نظام متاثر ہو رہا ہے ۔ اضافی چارج کسی دوسرے افسر کو سونپنے سے ٹریفک کے مسائل حل ہونا ممکن نہیں کیونکہ شہر کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے مستقل اور کل وقتی افسر کی تعیناتی ناگزیر ہے ۔شہر بھر میں ٹریفک کی بے ہنگم صورتحال، اہم شاہراہوں اور چوکوں پر بدانتظامی کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اضافی چارج کے ذریعے ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے گجرات میں مستقل ڈی ایس پی ٹریفک تعینات کیا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل پر بھرپور توجہ دی جا سکے ۔شہریوں نے آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او گجرات سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک گجرات کی مستقل تعیناتی عمل میں لائی جائے اور شہر کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...