9ماہ سے مرمت کیلئے پڑا آئی فون درست کرواکر صارف کے حوالے
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)مرمت کیلئے9ماہ سے دکان میں پڑا آئی فون صارف کو واپس دلا دیا گیا ۔صارف شہزاد نے 95ہزار روپے مالیت کا آئی فون مرمت کیلئے نجی موبائل شاپ پر دیا ،
صارف نے متعدد بار دکان کے چکر لگائے اور طویل انتظار کے بعد آن لائن کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں شکایت درج کرا دی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن چودھری محمد فاروق کی جانب سے فوری متعلقہ فریق کو طلب کئے جانے پر پہلی ہی سماعت پر صارف کا موبائل فون مرمت کروا کر اس کے حوالے کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments