اربوں روپے کا منی لانڈرنگ کیس ،تفتیشی کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

اربوں روپے کا منی لانڈرنگ کیس  ،تفتیشی کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مرکزی ملزم معروف صنعتکار عطا فرید کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران مقدمے کا تفتیشی افسر ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوا جبکہ تفتیش بھی مکمل نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کر دیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج ہدایت اللہ شاہ کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے موقع پر صنعتکار عطا فرید وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے تاہم ایف آئی اے کا تفتیشی افسر غیر حاضر رہا اور تفتیش مکمل کرکے ریکارڈ بھی عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا ، عدالت نے تفتیش افسر کوآئندہ تاریخ پیشی پر حاضری اور مکمل تفتیش کیساتھ مقدمے کی مثل پیش کرنے کا آخری موقع دیدیا اور سماعت ملتوی کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...