صہیب اشرف نے سی پی او گوجرانوالہ کا چارج سنبھال لیا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی محمد صہیب اشرف نے سی پی او گوجرانوالہ کا چارج سنبھال لیا ۔
سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ عہدہ اور زندگی اللہ تعالیٰ کی امانت ہیں اور بہتر پولیس افسر وہ ہے جو اس امانت میں خیانت نہ کرے ،فرائض کی ادائیگی میں عدل و انصاف کا دامن نہ چھوڑے ، لوگوں کے دکھوں کو سکھوں میں تبدیل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جائیں۔ سی پی او آفس میں افسر وں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر پولیس افسر کو بہتر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر عزت و تکریم کا معیار قائم کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments