قیادت موروثی سیاست ختم کرنے کے اقدامات کرے

قیادت موروثی سیاست ختم کرنے کے اقدامات کرے

مطالبہ منظور نہ ہوا تو خود لائحہ عمل طے کرینگے، کارکنان مسلم لیگ (ن) پی پی ون پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ون سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے گزشتہ روز یہاں راولپنڈی میں ایک بڑے اجتماع کے دوران مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف، چوہدری نثار علی خان ،

راولپنڈی(دنیارپورٹ)راجہ ظفر الحق اور شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی پی ون میں چھائی موروثی سیاست کا خاتمہ کریں ورنہ ہزاروں کارکن خود اس وراثتی سیاست کو توڑنے کیلئے اپنا لائحہ عمل طے کرنے میں آزاد ہونگے اور مسلم لیگ ن کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے کارکنوں عاصم اقبال ستی ، عمر حیات عباسی ، فدا حسین ستی ، مطلوب حسین ستی ، ثروت محمود ستی ، دلشاد احمد ستی ، طلعت محمود ستی ، فاخر امین ستی ، محمد سیال ، سجاد حسین ستی ، گل نثار ستی ، راجہ شہباز ، محمد سجاد ستی ، نصیر اقبال ، واجد حسین ودیگر نے کیا۔ ، چن زیب ستی ، جہانزیب ستی ، یاسر محمود ستی ، انور حسین ، ذوالفقار احمد سمیت سینکڑوں لیگی ورکروں سابق ایم پی اے شاہد ریاض ستی کے اعزاز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں