نہری پانی چوری کیخلاف آپریشن، مزید 17 زمیندار گرفتار
لفٹ پمپ، پائپ اور انجن قبضے میں لے کر مقدمات درج،کارروائیاں جاری
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ محکمہ انہار کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مبینہ طور پر سرکاری پانی چوری کرنے والے مزید 17 زمینداروں کو پکڑ لیا۔ اس دوران لفٹ پمپ، پائپ اور انجن بھی قبضے میں لے لیے گئے ، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار کی ٹیموں نے ایکسین نعمان بیگ، ایس ڈی او ارسلان احمد اور سینئر سب انجینئر رانا محمد طاہر کی نگرانی میں ٹی پی لنک، راجباہ اپر سردار اور راجباہ 3 آر رفیق مائنر سمیت مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔ اس دوران غیر قانونی کٹ، پائپ، سیفن پائپ اور لفٹ پمپ کے ذریعے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments