اسحاق ظفر سیاست میں رواداری کا نمونہ تھے ، عابد حسین
پارٹی مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی، مقررین کا تعزیتی ریفرنس سے خطا ب
مظفرآباد(بیورو رپورٹ)صاحبزادہ اسحاق ظفر سیاست میں رواداری کا عملی نمونہ تھے ۔ انکی ذات حکومتی سطح پر برسی منانے کی محتاج نہیں ’ سیاست میں انکا ایک مقام تھا وہ آج بھی اپنوں اور مخالفین کے دلوں میں بس رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے وزیراطلاعات سردار عابد نے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مقررین نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ، تعزیتی ریفرنس سے صاحبزادہ اشفاق ظفر ، پیپلزپارٹی کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر نے بھی خطاب کیا ، ریفرنس کے اختتام پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔