قاری خوشی محمد پارک میں مینار پاکستان کا ماڈل نصب کرنیکا فیصلہ

قاری خوشی محمد پارک میں مینار پاکستان کا ماڈل نصب کرنیکا فیصلہ

جشن آزادی کی تیاریاں جاری، ماڈل20فٹ اونچا ، مستقل نصب رہیگا:ترجمان پی ایچ اے

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی قاری خوشی محمد پارک چاندنی چوک میں 20فٹ اونچا مینارِپاکستان کا ماڈل نصب کرے گی۔ سریے اور فائبر گلاس سے بنائے گئے ماڈل کی تنصیب کا عمل 14اگست تک مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ ماڈل مستقل نصب رہے گا ۔ ترجمان پی ایچ اے نے کہاکہ پی ایچ اے پارکوں کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی کیلئے ہمیشہ جدید اور نت نئے آئیڈیازپر کام کرتی ہے ، مینار پاکستان کے ماڈل کی تنصیب سے پارکوں میں تاریخی عمارات کے ماڈلز نصب کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔ نوجوان نسل کو تاریخی عمارات سے شناسائی از حد ضروری ہے تاکہ انہیں ان کی اہمیت معلوم ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں