راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات آج شروع

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات آج شروع

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ امتحانات آج 19 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں جن کیلئے 195 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں۔

ضلع اٹک میں 29، ضلع چکوال میں 30، ضلع تلہ گنگ میں 12، ضلع جہلم میں 29، ضلع مری میں 8، ضلع راولپنڈی میں 87 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور امتحانی عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں