جموں کشمیر ایکشن کمیٹی کی حکومت کو 24اکتوبر کی ڈیڈ لائن

جموں کشمیر  ایکشن کمیٹی کی حکومت کو 24اکتوبر کی ڈیڈ لائن

مظفرآباد (این این آئی)جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو 24اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی اور۔

 کہاہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہ ہونے کی صورت میں 11مئی سے بڑا لانگ مارچ کریں گے ،حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ پر اجلاسوں کے دوران بات تو کرتی ہے لیکن عملًااس پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا،حکومت نے جزوی طور پر بجلی اور آٹے کا مطالبہ پورا تو کیا لیکن بجلی وولٹیج میں کمی اور ناقص آٹے کی فراہمی بند کرنیکا مطالبہ پورا نہیں کیا ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کمیٹی شوکت نواز میر،انجم زمان اعوان،فیصل جمیل کشمیری نے مرکزی ایوان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جسے قبول نہیں کیا جا ئیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں