غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو مسلسل مدد فراہم کی جا رہی:ایف جی آر ایف
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ایف جی آر ایف دعوت اسلامی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو مسلسل ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔
، سید فضیل رضا نے بیان میں کہا ایک سال میں مظلوم فلسطینیوں کو 1.5ملین لٹر پانی، 145000کھانے کے پیکٹس، 75000کلو آٹا، 55000سے زیادہ لوگوں کو امداد اور ضروریات کی فراہمی، 12000سے زیادہ لوگوں کیلئے تازہ روٹی، 2600خاندانوں کو نقد امداد، 1700خاندانوں کو حفظان صحت کی کٹس، 1500خاندانوں کو بچوں کیلئے دودھ اور پیمپرز، 200خاندانوں کو خیمے، 200خاندانوں کو ادویات، 1500بچوں کیلئے مٹھائیاں اور کیکس، 4500لوگوں کو سبزیاں، 800گدے، 1400کمبل پہنچایا گیا۔