پاک انگلینڈ ٹیسٹ:سکیورٹی، ٹریفک کیلئے 35سو اہلکار تعینات

پاک انگلینڈ ٹیسٹ:سکیورٹی، ٹریفک کیلئے 35سو اہلکار تعینات

راولپنڈی (خبرنگار) پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز اور تین روزہ پریکٹس سیشن کیلئے سکیورٹی و ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا، راولپنڈی پولیس کے 3200افسران سیکورٹی فرائض جبکہ ٹریفک انتظامات کیلئے 370افسران فرائض انجام دیں گے۔

 تھانوں کی موبائل وینز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف میں گشت کریں گے، روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے، پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پریکٹس سیشنز کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت میٹنگ میں کرکٹ میچ کے حوالے سے سکیورٹی اور لاجسٹکس انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، سینئر افسران ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو پوائنٹ وائز ڈیوٹی سے متعلق بریف کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں