بجلی بند رہے گی

بجلی بند رہے گی

اسلام آباد (اے پی پی) آئیسکو نے بوجہ ضروری مرمت بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

آئیسکو ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی سٹی/کینٹ سرکلز میں اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث اور مختلف علاقوں میں مرمت، ڈویلپمنٹ ورکس کی وجہ سے آج صبح 8بجے تا دن 12بجے جھنگی، ڈھوک ناجو، رحیم آباد فیڈرز، صبح 8بجے تا دن 1بجے لوہی بھیر فیڈرز، راولپنڈی کینٹ میں محبوب شہید، پارک ویو، پنڈی بورڈ، جیل پارک، کار چوک، صبح 7بجے تا دن 12بجے قریشی آباد، گرجا 1-، حیال، گلشن فاطمہ، رنیال ، مورت فیڈرز کے علاوہ چکوال، چکرال، سرکال فیڈرز اور گردونواح کے فیڈرز بند رہیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں