82 ہزار 133 گاڑیوں پر ایم ٹیگ 6ہزار 150گاڑیوں کی انسپکشن

 82 ہزار 133 گاڑیوں پر ایم ٹیگ   6ہزار 150گاڑیوں کی انسپکشن

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ اور امیشن ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ،13 ایم ٹیگ پوائنٹس اور 4وہیکل امیشن ٹیسٹنگ بوتھ مکمل طور پر فعال ہیں۔۔۔۔

 82 ہزار 133 گاڑیوں پر ایم ٹیگ جبکہ 6 ہزار 150 گاڑیوں کی انسپکشن مکمل ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 817 مزید گاڑیوں کو ایم ٹیگز جاری کیے گئے ، ایک روز میں مجموعی طور پر 408گاڑیوں کی امیشن انسپکشن کی گئی،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مختلف ناکہ جات پر کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں