ایکسپریس ہائی وے پر کاک پل تا روات ٹی کراس آج ٹریفک روانی متاثر رہے گی
اسلام آباد (اے پی پی) ایکسپریس ہائی وے پر کاک پل سے روات ٹی کراس تک آج5 بجے تک ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی۔۔۔
جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد سے کاک پل اور روات جانے والے شہری متبادل راستے کے طور پر کاک پل سے کہوٹہ روڈ کے ذریعے ماڈل ٹاؤن ہمک سے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں۔ جبکہ روات جی ٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو سواں کے راستے راولپنڈی کی جانب موڑا جائے گا۔