محکمہ وقف املاک ملازمین کی تنخواہوں ہاؤس رینٹ میں اضافے کی منظوری
اسلام آباد(آن لائن)محکمہ ای ٹی پی بی میں ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔۔۔۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نے محکمے کے ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی۔ دوسری جانب ای ٹی پی بی ملازمین نے چیئرمین قمر الزمان اور اعلیٰ افسران سے اظہارِ تشکر کیا ہے اور چیئرمین کی آمد پر ہیڈ آفس میں ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا۔