سیٹلائٹ ٹاؤن میں کرسمس تقریب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) گورنمنٹ مسلم ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1سیٹلائٹ ٹاؤن کے زیراہتمام کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے اعزاز میں تقریب ہوئی، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات پنجاب شازیہ رضوان نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں پر مبارکباد پیش کی۔۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کا اہم حصہ ہیں اور حکومت پنجاب اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔