پختونخوا ،کوٹے کے باوجود اقلیتی برادری میڈیکل کالجز داخلوں سے محروم

  پختونخوا ،کوٹے کے باوجود اقلیتی برادری میڈیکل کالجز داخلوں سے محروم

اقلیتی برادری کو میڈیکل کالجز میں دو فیصد کوٹے کے بجائے صرف 6 نشستیں ملنے کا انکشاف پندرہ دنوں میں پی ایم ڈی سی سے رابطہ کرکے اقلیتی نشستوں پر داخلے دیئے جائیں،قائمہ کمیٹی

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ )خیبر پختونخوا میں دو فیصد کوٹے کے باوجود اقلیتی برادری میڈیکل کالجز داخلہ نشستوں سے محروم ہے ، اقلیتی برادری کو میڈیکل کالجز میں دو فیصد کوٹے کے بجائے صرف 6 نشستیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے ، خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری میڈیکل کالجز میں 1590 طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے ،2019 میں صوبائی حکومت نے اقلیتی برادری کیلئے داخلوں میں دو فیصد کوٹہ دینے کا اعلان کیا تھا،دو فیصد کوٹے کی تناسب سے میڈیکل کالجز میں اقلیتی طلبہ کی 32 نشستیں بنتی ہیں،اقلیتی برادری کے طلبہ کو میڈیکل کالجز میں نشستوں سے محروم کرنے پر قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی حکام کے مطابق اقلیتی برادری کی میڈیکل کالجز میں نشستوں کا فیصلہ پی ایم ڈی سی کرتی ہے ،قائمہ کمیٹی نے سوال کیا کہ محکمہ صحت اور کے ایم یو نے مسئلہ پی ایم ڈی سی کیساتھ کیوں نہیں اٹھایا ؟قائمہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پندرہ دنوں میں پی ایم ڈی سی سے رابطہ کرکے اقلیتی نشستوں پر داخلے دیئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں