سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات بھول کر ملک کا سوچیں ،سیدال خان

سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات بھول کر ملک کا سوچیں ،سیدال خان

قائم مقام چیئرمین سے ارکان سینیٹ ،قبائلی عمائدین ،طلبہ وفود کی ملاقاتیں ،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین سینیٹ، قبائلی عمائدین، طلبا، ممتاز دانشوروں، وکلا اور طبی ماہرین کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملکی معیشت، موجودہ سیاسی صورتحال، سماجی ہم آہنگی، قومی یکجہتی کے فروغ کے علاوہ عوام کو درپیش مسائل اور ان کے پائیدار حل کے لیے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے سینیٹرخلیل طاہر سندھو، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ اور سینیٹر فوزیہ ارشد سے ملاقات کے دوران ایوان بالا میں قانون سازی کے عمل کو مزید موثر بنانے ، پارلیمانی روایات کے استحکام، صوبوں کے مابین اعتماد سازی، اقتصادی اصلاحات، سرمایہ کاری کے فروغ اور عام شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ نہ صرف آئینی توازن کا محافظ ہے بلکہ وفاقی وحدت اور جمہوری اقدار کے استحکام میں ایک مضبوط اور باوقار کردار ادا کر رہا ہے۔

 

، جہاں تمام صوبائی اکائیوں کی آواز کو مساوی اہمیت دی جاتی ہے ۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اس امر پر زور دیا کہ قومی ترقی اور معاشی استحکام کے اہداف اسی وقت حاصل کیے جا سکتے ہیں جب تمام سیاسی قوتیں ذاتی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی سوچ کے تحت متحد ہو کر آگے بڑھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں