فوسپاہ کی مداخلت سے 1.7ارب روپے مالیت کے وراثتی تنازع حل

 فوسپاہ کی مداخلت سے 1.7ارب روپے مالیت کے وراثتی تنازع حل

تصفیے کے ذریعے تمام قانونی وارثین، بشمول بیوہ اور بیٹیاں اپنے جائز حصے تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسگی (فوسپاہ )نے تاریخی اقدام کے تحت اسلام آباد کے سیکٹر جی-8 میں واقع 1.7ارب روپے مالیت کی کمرشل جائیداد کے وراثتی تنازعے کو حل کرا دیا۔ یہ کیس سال کے اہم ترین تنازعات میں شمار کیا جا رہا ہے جس میں وفاقی محتسب ہراسیت کی موثر ثالثی، شفافیت اور مسلسل رابطہ کاری نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب ہراسیت سے رجوع کیا تھا کیونکہ اسے جائیداد میں اپنے جائز وراثتی حصے سے محروم رکھا جا رہا تھا۔بیشتر قانونی وارثین شریعت کے اصولوں کے مطابق جائیداد کی تقسیم پر آمادہ تھے تاہم ایک وارث نے اس عمل کی مخالفت کی اور ابتدائی طور پر کارروائی میں شریک ہونے سے انکار کر دیا۔ مذکورہ وارث کی غیر حاضری کے باعث یکطرفہ کارروائی عمل میں آئی اور جائیداد کو 1.675 ارب روپے کی ریزرو قیمت پر نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا۔بعد ازاں جب متنازعہ وارث دوبارہ کارروائی میں شامل ہوا تو اس نے جائیداد کی قیمت کو چیلنج کیا۔ تصفیے کے ذریعے تمام قانونی وارثین، بشمول بیوہ اور بیٹیاں، اپنے جائز حصے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔یہ کیس وفاقی محتسب ہراسیت کے قابلِ رسائی انصاف کے عزم کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ صنفی حساس ثالثی اور موثر رابطہ کاری کی اہمیت کو بھی نمایاں کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں