اقلیتیں پاکستان کی کمزوری نہیں طاقت ہیں ،سردار یوسف
پاکستان کو مضبوط اور پر امن ریاست بنانے کے لیے پُرعزم ہیں ،سیمینار سے خطاب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)فیڈرل اردو یونیورسٹی میں بین المذاھب ہم آہنگی اور استحکام پاکستان سیمینار ہوا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف مہمان خصوصی تھے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اقلیتیں پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہیں۔ اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کی دفعات کے عین مطابق یہاں اقلیتی افراد کو نہ صرف حقوق حاصل ہیں بلکہ ان کی جان و مال کا تحفظ ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے ۔ ہمارے نوجوان بھی اس ملک کی طاقت ہیں۔ ہماری حکومت مکالمے اور باہمی احترام پر یقین رکھتی ہے ۔ ایک دوسرے کے وجود تسلیم کرنے میں سب کی عافیت ہے ۔ منتخب عوامی حکومت پاکستان کو مزید مضبوط اور پر امن ریاست بنانے کے لیے پُرعزم ہے ۔ تقریب میں مہمانان خصوصی کو شیلڈ پیش کی گئیں۔ یونیورسٹی کی ہم نصابی سرگرمیوں کی پروفیشنل کوریج پر پہل ڈیجیٹل نیوز کو یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔