راولپنڈی ، پولیس مقابلہ، بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 14 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادہ روڈ پر پولیس ٹیم ڈیوٹی پر موجود تھی کہ مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر دو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی ہوا جس کی شناخت صابر خان کے نام سے ہوئی جسے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔