اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،6افراد ،2موٹر سائیکل تھانے بند
157افراد،90گھروں،16دکا نوں،43موٹر سائیکلوں ،19گا ڑ یو ں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے کوہساراور شہزاد ٹا ؤن کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران157 افراد ، 90 گھروں،16دکا نوں،43موٹر سائیکلوں اور 19 گا ڑ یو ں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے چھ مشکوک افراداور دو مو ٹر سائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔