مرکزی مسلم لیگ کا بہار واقعہ کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ
پشاور (دنیا رپورٹ )پشاور میں مرکزی مسلم لیگ نے انڈیا کے شہر بہار واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔۔۔
، مظاہرین نے پشاور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، انڈیا کے شہر بہار میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنا ہندوتوا دہشتگردی کی بدترین مثال ہے ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے رہنما عکاشہ منصور کا کہنا تھا کہ نقاب پر حملہ مسلم خواتین کی عزت اور مذہبی آزادی پر منظم حملہ ہے ،بھارت کو دانستہ طور پر جنونی ریاست میں بدلا جا رہا ہے ۔