راواں سال راولپنڈی میں 719,623 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ضلع راولپنڈی میں سال 2025 کے دوران پولیو کے خاتمے کے لیے پانچ نیشنل امیونائزیشن ڈیز اور ۔۔۔
ایک سب نیشنل امیونائزیشن ڈے کامیابی سے منعقد کیے گئے ۔ مجموعی طور پر 225 یونین کونسل سپروائزرز، 765 ایریا سپروائزرز، 4,731 موبائل ٹیمیں، 262 فکسڈ سائٹس اور 194 ٹرانزٹ ٹیموں نے خدمات انجام دیں۔ ہدف 744,940 بچوں پر مشتمل تھا، 719,623 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ راولپنڈی بالخصوص آبادی کی مسلسل نقل مکانی کے باعث پولیو کے خاتمے کے لیے زیادہ محنت، مؤثر منصوبہ بندی اور خصوصی توجہ کا متقاضی ہے ۔ کامیابی پر متعلقہ ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔