ڈی پی او مری کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے
مری ( نمائندہ دنیا) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے مسجد علی المرتضیٰ سنی بینک میں بعد نمازِ جمعہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔
کھلی کچہری کے دوران عوامی و علاقائی مسائل، درخواست گزاروں کی شکایات اور تجاویز بغور سنیں، متعدد امور پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے ۔ڈی پی او نے سفید ریش بزرگوں سے خصوصی ہمدردی اور احترام کا اظہار کرتے ہوئے ان کی درخواستوں پر فوری اور مؤثر کارروائی کے لیے ایس ایچ او کو واضح ہدایات جاری کیں ۔