نوشہرہ ،دو موٹر سائیکل ٹکر ا گئے ایک جوان جاں بحق ،3 زخمی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ چارسدہ روڈ پر خویشگی شیخ احمد بابا کے مقام پر دو موٹر سائیکل تیزرفتاری کے باعث ٹکرا گئے ۔۔۔
پشاور کا رہائشی محمد جان موقع پر جا ں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔ 14سالہ زخمی طالبعلم سیف اللہ کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیاہے ۔تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔