ورچوئل یونیورسٹی نے سمارٹ ماڈیولر ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا

 ورچوئل یونیورسٹی نے سمارٹ  ماڈیولر ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) ورچوئل یونیورسٹی نے اپنے ڈیجیٹل تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ۔۔

سمارٹ ماڈیولر ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے ۔ جدید ترین سہولت کا باضابطہ افتتاح وائس چانسلر ورچوئل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کیا۔ یہ اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیم اور جدید تعلیمی انفراسٹرکچر کے فروغ کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہے ۔نیا ڈیٹا سینٹر محض ایک تکنیکی اپ گریڈ نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک ادارہ جاتی سرمایہ کاری ہے جو پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو تقویت فراہم کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں