پاکستان انجینئرنگ کونسل نے پیڈ گریجویٹ انجینئرٹرینی پروگرام لانچ کردیا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )پاکستان انجینئرنگ کونسل نے گریجویٹ انجینئر ٹرینی پلیسمنٹ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل بلٹنگ مکمل کر لی۔۔
، جس کے نتیجے میں پہلے بیچ کے 600 انجینئرز کو چھ ماہ کی ٹریننگ کیلئے مختلف اداروں میں تعینات کیا گیا۔ تقریب پی ای سی ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے بٹن دبا کر پروگرام کا افتتاح کیا۔ وائس چیئرمین پی ای سی پنجاب انجینئر ڈاکٹر سہیل ، گورننگ باڈی کے اراکین اور سینئر حکام شریک ہوئے ، 3,000 انجینئرز نے آن لائن درخواستیں جمع کرائیں۔ جانچ پڑتال کے بعد 1,587 امیدوار شارٹ لسٹ کیے گئے ۔