موسم سرما کی پہلی بارش نے محکمہ ہائی وے مری کی کارکردگی کا پول کھول دیا
مری( نمائندہ دنیا) موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش نے ہی محکمہ ہائی وے مری کی کارکردگی کا پول کھول دیا مری کی اہم ترین سیاحتی شاہراہ پنڈی مری جی ٹی روڈ ایک سال کے عرصہ سے زیر تعمیر نکاسی آب نہ ہونے سے بارش کا پانی جمع ہوگیا۔۔۔
جس پر سفر انتہائی مشکل ہوگیا کام کی سست روی کے باعث مختلف مقامات پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنے سے جہاں سیاحوں اورمسافروں کو مشکلات کاسامنا ہے وہاں ہزاروں کی آبادی کو بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔