اے ڈی سی اٹک کا شہر بھر میں ترقیاتی و صفائی اقدامات کا جائزہ
اٹک (اے پی پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے جاری ترقیاتی و صفائی اقدامات کا جائزہ لینے۔۔۔
کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے سڑکوں کی مرمت، تجاوزات کے خاتمے ، صفائی ستھرائی، فٹ پاتھوں کی بحالی اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔