اسلام آباد میں سرچ آ پریشن،23مشکوک افراد تھانے منتقل
تھانہ کھنہ، بنی گا لا ، ترنول کے علاقہ میں گھروں ،دکانوں ،گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ،تھانہ بنی گا لا اور تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 347افراد،185گھروں،38دکا نوں ، دو ہو ٹلز ،155 موٹر سائیکلوں اور30 گا ڑ یو ں کو چیک کیا گیاجبکہ ایک افغان شہری سمیت 23مشکوک افراد کو جانچ پڑتال کیلئے تھا نے منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ۔