بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والاایجنٹ گرفتار
ملزم نے برطانیہ بھجوانے کیلئے شہری سے 1.9ملین روپے ہتھیا ئے ،ایف آ ئی اے
اسلام آباد (اے پی پی) ایف آئی اے نے بیرونِ ملک روزگار فراڈ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کر لیا جو وفاقی دارالحکومت میں برلن امیگریشن سلوشنز کے نام سے غیر قانونی ایجنسی چلا رہا تھا۔ ملزم کی شناخت آصف ندیم کے نام سے ہوئی جس نے برطانیہ میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ایک شہری سے 1.9ملین روپے ہتھیا ئے ۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ سے بھاری رقم وصول کی تاہم قانونی سفری یا ملازمت سے متعلق دستاویزات فراہم نہ کیں ، ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیاجس کے دوران ویزا فراڈ اور غیر قانونی بھرتی کے شواہد سامنے آئے ۔